9 اکتوبر 2013 - 20:30
آسیان اجلاس: چین، شمالی اور جنوبی کوریا کو شامل کرنے پر اتفاق

جنوب مشرقي ايشيا کي تنظيم آسيان کے آٹھویں اجلاس میں اس تنظیم کے تمام رکن ممالک نے اس بات پر اتفاق کیا ہے۔

ابنا: جنوب مشرقي ايشيا کي تنظيم آسيان کے آٹھویں اجلاس میں اس تنظیم کے تمام رکن ممالک نے اس بات پر اتفاق کیا ہے کہ چین، جنوبی اور شمالی کوریا کو اس تنظیم کی رکنیت دے دی جائے۔ جنوب مشرقي ايشيا کي تنظيم آسيان کے آٹھویں اجلاس سے جو آج برونائی کے دارالحکومت بندرسري بگوان ميں شروع ہوا، خطاب کرتے ہوئے سنگا پور کے وزیر اعظم نے کہا کہ ان تین ممالک کی آسیان میں شمولیت سے خطے میں غذا، تعلیم اور سیاحت کے شعبوں میں خاطر خواہ مدد ملے گی۔ اس اجلاس ميں تنظيم کے دس ممالک کے سربراہان اور آٹھ شريک ممالک کے حکام شريک ہيں۔ آسيان ميں شريک آٹھ ممالک ميں آسٹريليا، چين، جنوبي کوريا، امريکا، ہندوستان، جاپان، نيوزي لينڈ اور روس شامل ہيں۔ امريکي صدر باراک اوباما اور روسي صدر ولاديمير پوتين اس اجلاس ميں شريک نہيں ہيں، ان کي نمائندگي ان کے وزرائے خارجہ کررہے ہيں۔ دوہزار گيارہ ميں امريکا اور روس کو آسيان تنظيم کا شريک ممبر ملک قرارديا گيا تھا ۔ آسيان کا قيام انيس سو سڑسٹھ ميں عمل ميں آيا تھا جس ميں برونئي، کمبوڈيا، انڈونيشيا، لائوس، مليشيا، ميانمار، فلپائن، سنگاپور، تھائيلينڈ اور ويتنام ممبرممالک ہيں۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۲۴۲